اس ہفتے 28 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 8 اشیاء سستی ہو گئیں
اسلام آباد میں مہنگائی کی صورتحال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: تقرر و تبادلے
ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.93 فیصد کا اضافہ ہوا اور مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح ڈبل ڈیجٹ میں 12.15 فیصد ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: جس چادر پر انڈا پھینکا گیا وہ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، علیمہ خان
اشیاء کے نرخوں میں تبدیلی
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے میں 8 اشیاء سستی اور 15 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں ڈیزل 54.71 اور پیٹرول 17.86 فیصد مہنگا ہوا جبکہ حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمتوں میں 8.61 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر صحیح جانور چُننا بچوں کا کھیل نہیں ہے: جرمن سفیر
مختلف اشیاء کی قیمتوں میں تبدیلی
ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 9.35، آلو 4.13، پیاز 3.84 اور انڈے کی قیمتوں میں 3.77 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ بیف، مٹن، بریڈ اور پکی ہوئی دال بھی مہنگی ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے اشارے
ادارہ شماریات کے مطابق چکن، آٹا، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ لہسن 3.78 اور کیلے 3.39 فیصد سستے ہوئے۔








