جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان سے پہلے سازو سامان کے 14 جہاز آچکے ہیں
امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کے دورے سے پہلے سازو سامان کے 14 جہاز آچکے ہیں، 9 پاکستان میں لینڈ کرچکے، 5 سینٹکام بیسز پر ہیں اور ان کا اگلا سٹاپ پاکستان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، ایران تعلقات میں نئے باب کا اضافہ، ’’آئی ٹی آئی ٹرین‘‘ جلد بحال کرنے پر اتفاق ہو گیا
جہازوں کی آمد کی تفصیلات
امریکہ کے سرکاری جہازوں کا ڈیٹا رکھنے والے ایکس اکاؤنٹ یو ایس گورنمنٹ جیٹس نے اپنے ٹویٹ میں ان جہازوں کی تفصیل شیئر کی ہے۔ یہ اوپن سورس انٹیلی جنس ایکس ہینڈل ہے اور اس کے مطابق کئی سی 17 جہاز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورے سے پہلے پاکستان روانہ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کب تک الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق نئی پالیسی لانے کا فیصلہ کرچکی ہے؟ وفاقی وزیر نے بتادیا
ساز و سامان کی تقسیم
اب تک 14 جہازوں میں سازو سامان لایا گیا ہے۔ ان میں سے تین جہازوں میں کمیونیکیشن کے آلات لائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 7 جہازوں میں گاڑیاں اور آلات لائے گئے ہیں۔ تین جہازوں میں اضافی آلات جب کہ ایک جہاز میں نامعلوم سامان پہنچایا گیا ہے۔ اب تک 9 جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ یہ تمام طیارے نور خان ایئر بیس پر لینڈ ہوئے ہیں۔
سینٹکام بیسز کی صورتحال
پانچ طیارے خطے میں موجود سینٹکام بیسز پر ہیں جن کا اگلا سٹاپ پاکستان ہوگا۔








