جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان سے پہلے سازو سامان کے 14 جہاز آچکے ہیں
امریکی نائب صدر کا دورہ پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس کے دورے سے پہلے سازو سامان کے 14 جہاز آچکے ہیں، 9 پاکستان میں لینڈ کرچکے، 5 سینٹکام بیسز پر ہیں اور ان کا اگلا سٹاپ پاکستان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے: مشعال ملک
جہازوں کی آمد کی تفصیلات
امریکہ کے سرکاری جہازوں کا ڈیٹا رکھنے والے ایکس اکاؤنٹ یو ایس گورنمنٹ جیٹس نے اپنے ٹویٹ میں ان جہازوں کی تفصیل شیئر کی ہے۔ یہ اوپن سورس انٹیلی جنس ایکس ہینڈل ہے اور اس کے مطابق کئی سی 17 جہاز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورے سے پہلے پاکستان روانہ کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سزا ملنی ہے تو سب کو برابر ملنی چاہیے: خواجہ سعد رفیق
ساز و سامان کی تقسیم
اب تک 14 جہازوں میں سازو سامان لایا گیا ہے۔ ان میں سے تین جہازوں میں کمیونیکیشن کے آلات لائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 7 جہازوں میں گاڑیاں اور آلات لائے گئے ہیں۔ تین جہازوں میں اضافی آلات جب کہ ایک جہاز میں نامعلوم سامان پہنچایا گیا ہے۔ اب تک 9 جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ یہ تمام طیارے نور خان ایئر بیس پر لینڈ ہوئے ہیں۔
سینٹکام بیسز کی صورتحال
پانچ طیارے خطے میں موجود سینٹکام بیسز پر ہیں جن کا اگلا سٹاپ پاکستان ہوگا۔








