وزیرداخلہ محسن نقوی کا بحیرۂ عرب میں 18 افراد کو ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین
اسلام آباد
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحیرۂ عرب میں ہنگامی انسانی امدادی کارروائی کے دوران مختلف ممالک کے 18 افراد پر مشتمل عملے کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگی جنون کا منہ توڑ جواب، بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند کردیا گیا
پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے فوری ردعمل اور انسان دوستی کے مثالی جذبے کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبد الحق ثانی کی وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے منصورہ میں تفصیلی ملاقات
ریسکیو آپریشن کی تفصیلات
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین نے مؤثر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرکے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ پاک بحریہ کی پروفیشنل اپروچ قابل تحسین ہے۔
مختلف ممالک کے افراد کی ریسکیو
چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے عملے کو بحفاظت ریسکیو کرنے پر پاک بحریہ کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔








