طیارے کی سیٹوں پر شہید بچوں کی تصاویر و بستے، ایرانی سپیکر باقر غالیباف نے تصویر شیئر کر دی
ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کی سوشل میڈیا پر تصویر
تہران / اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر غالیباف نے پاکستان کی پرواز کے دوران اپنی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ریبیز کا شکار مزید 2 افراد انتقال کر گئے
دوستوں کے ساتھ پرواز
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ طیارے میں یہ میرے احباب ہیں۔
همراهان من در این پرواز#Minab168 pic.twitter.com/xvXmDlSDiF
— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) April 10, 2026
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا اقدام پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
شہید بچوں کی یادگار تصاویر
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر غالیباف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں شہید ایرانی بچوں کی پھولوں کے ساتھ تصاویر نشستوں پر رکھی دیکھی جا سکتی ہیں جن میں بستے اور جوتے بھی نمایاں ہیں۔
یاد رہے کہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایران کے مناب سکول پر امریکی اور اسرائیلی حملے میں 168 شہادتیں ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 15 سال کی تھی جب ٹرمپ نے زیادتی کی کوشش کی، نئی ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر پر خاتون سے زیادتی کا الزام
اعلیٰ سطحی ایرانی وفد کی اسلام آباد آمد
واضح رہے کہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا سے مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت سپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر غالیباف کر رہے ہیں، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔
امریکی صدر کا بیان
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں مذاکرات میں شرکت کریں گے۔








