امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے
امریکہ کے نائب صدر کا پاکستان دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں ایران سے مذاکرات میں شرکت کے لیے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
ایئر فورس ٹو کی آمد
بی بی سی نے ایوی ایشن ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ جے ڈی وینس کو لانے والا ایئر فورس ٹو طیارہ اسلام آباد میں اُتر چُکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں 14 ہزار 200 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر، آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا گیا
تاریخی دورہ
واضح رہے کہ 19 سال کے طویل وقفے کے بعد یہ کسی امریکی نائب صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ اس سے قبل سنہ 2007 میں اُس وقت کے امریکی نائب صدر ڈک چینی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
مذاکرات کی قیادت
امریکہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں وفد کی قیادت امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں جبکہ اُن کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور صدر کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہیں۔








