فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں: انڈونیشیا کا امریکہ، ایران مذاکرات پر بیان آ گیا
انڈونیشیا کا خیر مقدم
جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا نے پاکستان میں آج ہونے والے امریکہ اور ایران مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دانش تیمور کی 4 شادیوں سے متعلق بیان پر شرمیلا فاروقی غصہ میں آ گئیں، شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا
مثبت ابتدائی قدم
’’جنگ‘‘ کے مطابق انڈونیشیئن وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ پیش رفت مثبت ابتدائی قدم ہے۔
کشیدگی میں کمی کی حوصلہ افزائی
انڈونیشین وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ پیشرفت تمام فریقین کو کشیدگی میں کمی، تنازعات کے پُرامن اور پائیدار حل کی ترغیب دیتی ہے۔ فریقین کو زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ فریقین کو خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے بات چیت اور سفارت کاری کو فروغ دینا چاہیے۔








