لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، اہم غیرملکی بیٹر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اہم غیر ملکی بیٹر پرویز حسین ایمان انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ، عظمیٰ کی درخواست منظور، بار بار ضمانتوں پر عدالت برہم
انجری کی تصدیق
''جیو نیوز'' کے مطابق ترجمان لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹر کی پی ایس ایل سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز حسین ایمان کندھے کی انجری کے باعث لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب کی وائٹ ہاؤس میں نئے کرپٹو ایڈوائزر پیٹرک وِٹ سے اہم ملاقات، ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق تعاون پر بات چیت
واقعہ کی تفصیلات
پرویز حسین ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں آصف علی سے ٹکرانے کے باعث ان فٹ ہو گئے تھے، پرویز حسین ایمان کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں کرسمس تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کیک کاٹا
طبی صورتحال
پرویز حسین کے ایم آر آئی سکین میں لیگامنٹ ٹیئر کی تصدیق ہوئی ہے، اور ڈاکٹروں نے پرویز حسین مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ٹیم کا فیصلہ
قلندرز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے مکمل فٹنس نہ ہونے پر اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، متبادل کھلاڑی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔








