ایرانی نائب صدر کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں شریک ایرانی وفد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار
ایرانی نائب صدر کی نیک تمناہیں
تہران (ویب ڈیسک) ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے امریکہ کیساتھ مذاکرات میں شریک ایرانی وفد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ میں شامل ایرانی جنگجووں کی طرح ہم مذاکرات میں شامل مذاکرات کاروں کے بھی حامی ہیں تاکہ وہ اس مشن کو آگے بڑھا سکیں جو انہیں نظام اور بااختیار عوام نے سونپا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم نے پی ٹی آئی کی احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا ، پیپلز پارٹی
امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ مذاکرات
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کے بجائے امریکہ کے نمائندوں سے مذاکرات ہوئے تو معاہدے پر پہنچا جا سکتا ہے، تاہم اگر اسرائیل کے نمائندوں سے مذاکرات ہوئے تو کوئی معاہدہ نہیں ہو سکے گا۔
نائب صدر کی دعا
نائب صدر نے مزید کہا کہ وہ اپنے بھائی محمد باقر غالیباف کے لیے مذاکرات میں کامیابی کے لیے دعا گو ہیں، کیونکہ وہ قوم کے نمائندے ہیں۔








