سعودی عرب کے تحمل نے مذاکرات ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، نصرت جاوید
سعودی عرب کا تحمل اور مذاکرات کی کامیابی
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی نصرت جاوید نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تحمل نے مذاکرات ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور تحمل و بردباری کا مظاہرہ کیا۔
ڈرون حملہ اور اُس کے اثرات
ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ "سب سے زیادہ جو خوفناک اور دل دہلا دینے والی بات تھی، جس سے سارا معاملہ غارت ہو سکتا تھا، وہ یہ کہ سعودی عرب کے دنیا میں سے بڑے پیٹروکیمیکلز میں سے ایک پر ڈرون جا کر گرا۔ ہمیں یہ بات انتہائی خلوص اور ایمانداری سے تسلیم کرنی چاہیے۔" وہ حملہ ہونے کے باوجود سعودی عرب نے انتہائی بردباری اور تحمل کا مظاہرہ کیا اور جواباً نہیں اکسایا کہ اب بس، بہت ہوگئی۔
سعودی عرب کے کردار کی تعریف
ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ اس موقع پر سعودی عرب کے تحمل نے مذاکرات ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اسی وجہ سے بعد میں پاکستان نے شدید الفاظ میں مذمت بھی کی اور اظہار ہمدردی بھی کیا۔"
سوشل میڈیا پر آراء
سعودی عرب کے بڑے انفراسٹرکچر پر ڈرون حملے کے باوجود، سعودی عرب نے غیر معمولی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا اور فوری طور پر کسی بڑے ردعمل یا تصادم کی طرف جانے کے بجائے معاملے کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کی۔ ان کے اس کردار نے مذاکرات کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسی وجہ سے… pic.twitter.com/uP2g3z5Np5
— Ammar Masood (@ammarmasood3) April 10, 2026








