فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، حتمی معاہدے تک پہنچنا فریقین کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو کا الجزیرہ سے انٹرویو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات پر لگی ہوئی ہیں، ان مذاکرات کی میزبانی پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
مذاکرات کا اہمیت
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ جنگ بندی خطے میں تنازعات کے مستقل حل کی بنیاد بنے گی۔ مذاکرات پر آمادگی کیلئے امریکی اور ایرانی قیادت کے مشکور ہیں۔ چین، سعودی عرب اور دیگر ملکوں نے بھی امن عمل میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس جنگ سے ایران کے ساتھ پورا مشرق وسطیٰ متاثر ہو رہا تھا۔
پاکستان کی کامیابی
بلاول بھٹو زرداری نے سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ حتمی معاہدے تک پہنچنا فریقین کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، ایران جنگ نے ثابت کیا کہ اس مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔








