خیبرپختونخوا میں انسولین سمیت 7 مختلف ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں انسولین سمیت 7 مختلف ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں موسلادھار بارش، سڑکیں زیرِ آب آگئیں، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

انسولین کی قیمت میں بھاری اضافہ

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسولین کی قیمت دو گنا سے بھی بڑھ گئی، جبکہ انسولین انجیکشن ڈیوائس کی قیمت 2200 سے بڑھ کر 4720 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا ظفر علی خان کی ملی سیاسی اور علمی خدمات ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں: ظفر علی فاؤنڈیشن کی تقریب سے مجیب الرحمان شامی اور دیگر مقررین کا خطاب

دیگر ادویات کی قیمتوں میں تبدیلی

بدہضمی اور تیزابیت کی دوا کے پیک کی قیمت 530 سے بڑھا کر 620 روپے، وٹامنز اور غذائی سپلیمنٹ کی گولیوں کے پیک کی قیمت 480 سے بڑھا کر 510 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

خصوصی ادویات کی قیمتیں

مزید بتایا گیا کہ وٹامن بی کی کمی دور کرنے والی دوا کی قیمت 500 سے بڑھا کر 600 روپے کر دی گئی ہے۔ تھائیرائڈ کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 85 سے بڑھا کر 290 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

ٹائیفائیڈ کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا کی قیمت 805 سے بڑھا کر 930 روپے کردی گئی ہے۔ صوبے میں دیگر متعدد جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...