مذاکرات کے نتائج خواہ کچھ بھی ہوں، حکومت ہر حال میں عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر کا بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہنچنے والا اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد ایران کے قومی مفادات کا بھرپور اور مضبوط محافظ ہے، اور اسی جذبے کے تحت وہ جرات اور عزم کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لے گا۔
عوام کی خدمت جاری رکھنے کا عزم
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہر صورت میں عوام کی خدمت کا عمل ایک لمحے کے لیے بھی رُکے گا نہیں، اور مذاکرات کے نتائج خواہ کچھ بھی ہوں، حکومت ہر حال میں عوام کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔
هیأت ایرانی عالی رتبهای که در پاکستان حاضر شده با تمام وجود حافظ منافع ایران است و در همین راستا شجاعانه مذاکره خواهد کرد. در هر صورت خدمت ما به مردم لحظهای متوقف نمیشود و هر نتیجهای از مذاکرات حاصل شود دولت پای کار مردم است.
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 11, 2026








