ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

مالی حالات کافی کمزور چلے آ رہے ہیں، کافی دنوں سے اور اس کا کوئی سبب بھی نظر نہیں آ رہا۔ ان حالات میں ایک تو استخارہ کریں اور روزانہ بعد نمازِ مغرب سورئہ واقعہ پڑھنا شروع کر دیں۔ چند دنوں میں بڑی شاندار بہتری آئے گی۔ جو لوگ عرصہ سے بے روزگار تھے۔ انشاءاللہ ان کے بھی اسباب بن سکیں گے۔ یہ ہفتہ خواہشمند افراد کا رشتہ بھی طے کروا سکے گا، انشاءاللہ

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا انتہائی خطرناک سمجھی جانے والی “الکاتراز” جیل دوبارہ کھولنے کا اعلان

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ جن امور کو کل تک مشکل سمجھ رہے تھے، وہ اب کس طرح آسان ہوتے ہیں، یہ آپ اب خود دیکھیں گے۔ انشاءاللہ حالات بڑی تیزی سے آپ کے حق میں بدل رہے ہیں۔ اب تمام تر پریشانیوں و مشکلات سے نجات ملے گی اور جس چیز نے تنگ کررکھا تھا وہ اب خودبخود ختم ہو جائے گی۔ یہ ہفتہ صحت کے امور میں انشاءاللہ خاص طور پر بہتری لائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے J-15 طیاروں کے جاپانی فائٹرز کو لاک کرنے پر تنازعہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خاندانی معاملات میں جھگڑے اب شدت اختیار کر سکتے ہیں۔ آپ کو ان تمام معاملات میں بڑا اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ غصہ کئے بغیر صرف حکمتِ عملی اور حالات کے مطابق قدم اٹھائیں گے تو بہتری کے چانس بہت ہیں۔ جو لوگ روزگار کو لے کر کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے، وہ اب انشاءاللہ اپنے حوالے سے جلد اچھی خوشخبری سن سکیں گے، فکر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ہمبستری کے دوران بیوی نے دانتوں سے شوہر کی زبان کاٹ دی، فیصل آباد کا افسوسناک اور رومینٹک واقعہ

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک کے بعد ایک اچھی خبر انشاءاللہ بہتری کی آ رہی ہے۔ کافی دنوں سے جن مشکلات کو محسوس کررہے تھے اب اس میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے۔ آپ اپنے اندر ایک خوبصورت تبدیلی اور احساس محسوس کریں گے، اگر اللہ پاک نے اپنی محبت مزید دل میں ڈال دی تو پھر تو صورت حال ہی بدل جائے گی۔ آپ کی جو بھی ٹینشن ہیں وہ اب تیزی سے ختم ہونا شروع ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے: ایران نے بڑے میزائل حملے کی تیاری کر لی

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

غصے سے کام نہ لیں۔ آج کل ہر چھوٹی موٹی بات پر غصہ آ جاتا ہے۔ آپ کے لئے یہ خطرناک بات ہے۔ ویسے یہ آدھے سے زیادہ خاندان سے کٹ کر رہ گئے ہیں جو باقی رہے گا ان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ اس بات کا خیال رہے۔ باقی جو بھی مسئلہ ہے سب اللہ پر چھوڑ دیں وہ بہترین راستہ دکھادے گا اور انشاءاللہ آپ کے کاموں میں آسانیاں پیدا فرما دے گا، فکر مند نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل نے بشریٰ بی بی کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کردی

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جس مسئلے میں آج کل آئے ہوئے ہیں، اس میں سے بڑی تیزی سے نکل جائیں گے، جو فکر سر پر سوار تھی، وہ اب انشاءاللہ ختم ہوتی دکھائی دے گی۔ جو لوگ کافی عرصے سے خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا محسوس کر رہے تھے، وہ مکھن میں سے بال کی طرح اس سے نکل جائیں گے۔ اب حالات تیزی سے بدل کر آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔ آج کل میں ہی اندازہ ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید برفباری: وادی کاغان کا سیاحتی مقام ناران بند کر دیا گیا

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں، میرے اللہ کے حکم سے اس میں کچھ نہیں ہے۔ فکر مند نہ ہوں۔ آپ کو آگے چل کر انشاءاللہ کسی طرح کی بھی پریشانی نہیں ہوگی اور اگر کوئی مسئلہ ہوا بھی تو اللہ پاک خود ہی اس کے اسباب پیدا فرما دیں گے۔ آپ توکل سے کام لیں اور اپنے دل کے معاملات سیدھے رکھیں۔ اب وہ لوگ زندگی میں داخل ہو سکتے ہیں جو آگے چل کر فائدہ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقی وسطیٰ تنازع، امن مذاکرات کے حوالے سے غیرضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیر خارجہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کس بات کی فکر میں ہیں۔ کس بندے سے ڈر رہے ہیں۔ جو آپ کا چاہ کر بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ جب تک میرا اللہ نے نہیں چاہتا۔ اس لئے فکر مند نہ ہوں، اللہ کسی کا بُرانہیں ہونے دیتا۔ یہ ہمارے اعمال ہی ہیں جو ہمارے سامنے آتے ہیں۔ آپ سچے دل سے توبہ کرلیں۔ انشاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہوتا چلا جائے گا۔یہ ہفتہ آپ کی سوچ اور نیت کے مطابق ہی رزلٹ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا انتقال ہوگیا

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

لالچ کو اپنے اندر پیدا نہ ہونے دیں جو آپ کے نصیب میں ہوگا، وہ انشاءاللہ آپ کو مل کر ہی رہے گا اور جس طرف امید لگائی ہے وہ بھی بر آئے گی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کو لے کر پریشان تھے، اب تبدیلی کے ساتھ ایک نیا سلسلہ ان کی زندگی میں داخل ہونے والا ہے جو شاید زندگی بدل کر رکھ دے۔ ان دنوں آپ کی ایک بڑی ضرورت انشاءاللہ پوری ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ان لوگوں سے فاصلہ رکھیں جو جذباتی تعلق چاہتے ہیں اور دل کو قابو میں رکھیں، گناہ اور ثواب کا معلوم ہونا چاہیے۔ اب اگر جذباتی غلطی ہوئی تو شائد بڑی سزا ملے، توبہ کرکے صرف اپنے راستے کو سیدھا کرلیں۔ ان دنوں مالی طورپر فائدہ انشاءاللہ ملنے والا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے ،اللہ نے چاہا تو کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اپنی عظمت دوبارہ حاصل کررہا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اب وہ لوگ ساتھ چھوڑرہے ہیں اور کچھ چھوڑ چکے ہیں جن کے لئے آپ نے زندگی میں بڑی قربانیاں دی تھیں، جن کے سانس کے ساتھ آپ کا سانس چلتا تھا۔ اب وہی آپ کے دشمن ہو چکے ہیں۔ ان دنوں ان سے دور رہنا بے حد ضروری ہے اور جو بھی لوگ ایسا نہیں کریں گے، بڑے نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ وارننگ ہے، البتہ کاروباری حضرات کےلئے یہ ہفتہ شاندار ثابت ہونے والا ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کسی بدنظری کا شکار لگتے ہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی ملتی ہے۔ اس لئے آپ سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھا کریں۔ نماز کی پابندی کریں۔ راشن کی صورت میں صدقہ دیں۔ جو لوگ آج کل میں ہی کرلیں گے۔ وہ تیزی سے جو بہتری آ رہی ہے اس کو حاصل کرلیں گے۔ لاپروائی موبائل فون کا غلط استعمال آپ کے لئے ماسوائے بدنامی اور پریشانیوں کے کچھ نہیں لائے گا۔ یہ خیال رہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...