لاہور: لیسکو شارٹ فال 850 میگاواٹ سے متجاوز، شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا
لیسکو کا شارٹ فال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لیسکوکا شارٹ فال 850 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ اسرائیل اور بھارت کی پراکسی ہے، رانا تنویر حسین
بجلی کی ڈیمانڈ اور شارٹ فال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ لیسکوکا شارٹ فال 850 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا جس کے باعث وہ اپنی 2700 میگاواٹ کی ڈیمانڈ بھی پوری نہیں کر پا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے یہ نظام مفلوج اور بے حس ہوچُکا ہے، ایک صوبے کے وزیرِاعلیٰ کو 2 دن سے سڑکوں پر بٹھا رکھا ہے، سہیل آفریدی۔
غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اوقات
ذرائع نے بتایا کہ شارٹ فال کی وجہ سے شہر میں 2گھنٹے جبکہ دیہات میں 4 سے 6 گھنٹےکی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کینیا میں زیر تعمیر 16منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔
کیفیت کی مزید خراب ہونے کی پیشنگوئی
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بجلی کی طلب بڑھنے پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنےکا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت سخی سلطان کا عرس، اٹک میں 28 اگست کو تعطیل کا اعلان
گیس کی قلت اور ایل پی جی کا استعمال
ادھر ذرائع سوئی ناردرن نے بتایا کہ درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ گیس کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، گیس کی قلت کے باعث شہری ایل پی جی خرید رہے ہیں۔
بلوکی پاور پلانٹ کی بندش
ذرائع این ٹی ڈی سی نے مزید بتایا کہ آر ایل این جی گیس نہ ملنے سے بلوکی پاورپلانٹ بند ہوگیا ہے، بلوکی پاورپلانٹ 1223 میگاواٹ بجلی سسٹم میں فراہم کرتا تھا۔








