نظام انصاف تعفن زدہ لاش بن چکا، سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں: حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کا نظام انصاف پر تنقید

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمارا نظام انصاف ایک تعفن زدہ لاش بن چکا ہے۔ احتساب کا کوئی نظام نہیں، ٹیکس غریب، کسان اور تنخواہ دار طبقہ دیتا ہے، جبکہ سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران سرینڈر نہیں کرے گا: ایرانی سپریم لیڈر

عدلیہ کی آزادی کا مطالبہ

صوبائی دارالحکومت منصورہ میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور بار، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مرضی کی ترامیم سے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے، عدلیہ ہی نہیں انصاف کے پورے نظام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ امیرانصاف خرید لیتا ہے اور غریب انصاف کے لئے ساری زندگی عدالتوں کے دھکے کھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قلات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

وکلاء برادری کی ذمہ داری

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری آئین کی بحالی کے مشن کو لیکر اٹھیں۔ عدلیہ کی آزادی اور آئین کی بحالی جماعت اسلامی کی بدل دو نظام تحریک کا بنیادی نقطہ ہے۔ ہمارا نظام انصاف ایک تعفن زدہ لاش بن چکا ہے۔ آئین کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں۔ اقتدار پر مافیاز نے قبضہ کرلیا ہے، احتساب کا کوئی نظام نہیں۔

معاشی مسائل اور عوام کی مشکلات

اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے 25 ہزار سے زائد ملازمین ہاتھ پر ہاتھ دھرے دفتروں میں بیٹھے رہتے ہیں۔ عوام کی تائید کے بغیر کوئی حکومت مشکل حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ موٹر سائیکل سوار مزدوروں اور طالب علموں سے روزانہ پیٹرول لیوی کی مد میں کروڑوں روپے اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ عوام ہماری بدل دو نظام تحریک میں جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ وکلاء آئین کے تحفظ اور قانون کی بالا دستی کے لئے جماعت اسلامی کی تحریک کا ساتھ دیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...