مذاکرات کسی ایک ایونٹ کا نام نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہیں، ایرانی سفیر
ایران اور امریکہ کے مذاکرات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ مذاکرات کسی ایک ایونٹ کا نام نہیں بلکہ ایک مسلسل عمل ہیں، جو باہمی اعتماد اور سیاسی عزم کے مضبوط ہونے کی صورت میں تمام فریقین کے مفادات کے لیے پائیدار راستہ ہموار کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد میں غیرت کے نام پر ملزم نے بھابھی اور نوجوان کو قتل کردیا
پاکستان کا کردار
ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان کی حکومت اور قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان نے خیرسگالی اور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ان مذاکرات کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2 دن انتظار نہیں کر سکتے۔۔۔امریکی اور اسرائیلی حکام میں ناخوشگوار ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیل سامنے آ گئی
محفوظ ماحول کی فراہمی
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام اداروں، جن میں حکومت، فوج، پولیس اور سکیورٹی فورسز شامل ہیں، نے نہایت محنت اور پیشہ ورانہ انداز میں مذاکرات کو سہولت فراہم کی، جس کے باعث مہمان وفود کے لیے ایک باوقار، پرامن اور محفوظ ماحول یقینی بنایا گیا۔
مذاکرات کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی اعلیٰ سطحی مذاکراتی وفد نے وقار، خوداعتمادی اور اللہ تعالیٰ پر کامل یقین کے ساتھ ان مذاکرات میں حصہ لیا اور ایرانی عوام کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی مفادات اور عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اور باوقار انداز میں بات چیت کو آگے بڑھایا۔








