وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو
ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور اسلام آباد مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کو دھرنے کی کال دینے والے کامیاب نہیں ہونگے، نواز شریف کا بیان
سیز فائر کی اہمیت
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے کہا کہ فریقین پر سیز فائر معاہدوں کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا، نائب وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں سہولت کاری کا کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی عالمِ دین شیخ علی الثنانی دورانِ تدریسِ قرآن انتقال کر گئے، ویڈیو وائرل
سفارتی کوششیں
نائب وزیر اعظم نے خطے اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر پر یوکرینی ڈرون حملہ کی مبینہ کوشش ناکام، ہیلی کاپٹر نے ڈرونز مار گرائے
مصر سے رابطہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں ’’اسلام آباد مذاکرات‘‘ اور پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔
جنگ بندی کے وعدے
نائب وزیراعظم نے کہا کہ تمام فریقین کے لیے ضروری ہے کہ جنگ بندی کے اپنے وعدے کی پاسداری کریں۔








