سیز فائر کو توسیع دینے کے لیے بالواسطہ رابطے کیے جائیں گے
حامد میر کا اہم انکشاف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے امریکہ، ایران مذاکرات کے مستقبل سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیا مغربی سلسلہ کل سندھ میں داخل ہوگا، کراچی میں بارش کب ہوگی؟
مذاکرات کا تسلسل
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ کے میزبان حامد میر نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ اور ایران نے مذاکرات جاری رکھنے اور مزید ایک ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی تعاون کی پیشکش کو قبول کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف
ملاقات کی تفصیلات
حامد میر نے ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات کے وقت اور مقام کا تعین بعد میں ہوگا۔ طویل مذاکرات کے آخر میں فریقین کا مؤقف یہ تھا کہ کچھ معاملات پر اتفاق ہے، جبکہ کچھ پر اپنی اپنی قیادت سے مزید رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آج کی سیاست میں آگے بڑھنے کیلئے بااصول، دیانت دار اور حق گو ہونا اور ملک و قوم کی خدمت کی تڑپ رکھنا خوبیاں نہیں بلکہ کمزوریاں گنی جاتی ہیں
امریکا کی جانب سے بیان
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے بات کرنے کے بعد ہماری دوبارہ ملاقات ہوسکتی ہے۔
سیز فائر کا معاہدہ
حامد میر کے مطابق 2 ہفتے کے سیز فائر پر اتفاق کیا گیا ہے، اور اس سیز فائر کو توسیع دینے کے لیے ایک دوسرے سے بالواسطہ رابطے کیے جائیں گے، جس میں پاکستان کے ساتھ چین اور ترکی کا بھی اہم کردار ہے。







