پنجاب حکومت کا فری سولر پینل سکیم میں 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ
پنجاب حکومت کی فری سولر پینل سکیم میں توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے فری سولر پینل سکیم میں 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، اضافی فنڈز سے مزید سولر سسٹمز تقسیم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے گریٹر اقبال پارک سے 10 سالہ معذور بچے کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزمہ گرفتار
سکیم کی نئی مدت
نجی ٹی وی ’’سماء نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر سکیم کی مدت دسمبر 2026 تک بڑھادی گئی۔ مجموعی طور پر 94 ہزار سے زائد سسٹم فراہم کیےجائیں گے جن پر 10 ارب روپے کے قریب لاگت آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈن مارکرام کا تاریخی کارنامہ، ٹیسٹ کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
اہلیت اور درخواستیں
قرعہ اندازی کے ذریعے کم آمدن والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں میں سکیم کا اطلاق ہوگا، اب تک 8 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، اس سے قبل جون 2026 تک سکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔
بجلی کے گھریلو صارفین کی اہلیت
رپورٹ کے مطابق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سکیم کے اہل ہوں گے، قرعہ اندازی سے کم آمدن والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔








