پاکستان ہائی کمیشن لندن کا برطانیہ میں قونصلر خدمات کے فروغ کے لیے اہم اقدام، گھر گھر سہولیات پہنچانے کے اقدامات کمیونٹی میں اظہار اطمینان

پاکستان ہائی کمیشن کا تاریخی معاہدہ

لندن (وقار ملک) پاکستان ہائی کمیشن لندن نے جیریز ویزا سروس لمیٹڈ (Gerrys Visa Service Ltd) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت جیریز کو برطانیہ بھر میں قونصلر خدمات کی فراہمی کے لیے فسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام کا واحد مجاز پارٹنر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اقدام وزارتِ خارجہ کی منظوری سے کیا گیا ہے اور اس کا مقصد برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے قونصلر خدمات کو مزید آسان، مؤثر اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور انڈیا فائنل کھیلیں گے

قونصلر خدمات کی آسانی

یہ پیش رفت برطانیہ میں مقیم تقریباً بیس لاکھ پاکستانی نژاد افراد کی خدمت کے لیے ہائی کمیشن کے عزم کا اہم مظہر ہے۔ اس معاہدے کے تحت جیریز ویزا سروسز لمیٹڈ برطانیہ بھر میں سروس سینٹرز قائم کرے گا، جہاں اوورسیز پاکستانی ویزا، پاسپورٹ، نادرا سے متعلق دستاویزات اور تصدیقی خدمات سمیت مختلف قونصلر سہولیات بآسانی حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویز مسترد کر دی تھی : سلمان رفیق

ہائی کمشنر کا بیان

اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یہ شراکت داری اوورسیز پاکستانیوں کو اولین ترجیح دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ مجاز اداروں کے ذریعے کونسلر سروسز کو مختلف علاقوں تک وسعت دے کر، ہم لوگوں کے طویل سفر کی زحمت کو کم کر رہے ہیں اور قونصلر سہولیات کو تیز تر، محفوظ اور زیادہ سہل بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوران پرواز وہ چیزیں جن سے بچنا انتہائی ضروری ہے، فلائٹ اٹینڈنٹ نے مشورہ دے دیا

جعلی ویزا مراکز کا خاتمہ

اس معاہدے کا ایک اہم مقصد برطانیہ میں غیر مجاز اور جعلی ویزا و نادرا فسیلیٹیشن مراکز کے بڑھتے ہوئے رجحان کا سدباب کرنا بھی ہے، جو بھاری فیسیں وصول کرتے ہوئے معصوم درخواست گزاروں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ نئے نظام کے تحت ذاتی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور غیر منظور شدہ اداروں کو حساس معلومات کی فراہمی کا راستہ روکا جائے گا۔

جیریز ویزا سروسز کا عزم

جیریز ویزا سروسز لمیٹڈ کے چیئرمین افضل ولی محمد نے اس موقع پر کہا کہ ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ انہیں اس اہم قومی منصوبے کے لیے واحد مجاز پارٹنر منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کمپنی برطانیہ بھر میں پاکستانی کمیونٹی کو عالمی معیار کی، شفاف اور محفوظ خدمات فراہم کرے گی۔ جیریز ویزا سروسز لمیٹڈ کے پہلے فسیلیٹیشن سینٹر کا مئی 2026 میں افتتاح کیا جائے گا، جس کے بعد مرحلہ وار توسیع کے ذریعے برطانیہ کے تمام بڑے علاقوں میں اس نیٹ ورک کو پھیلایا جائے گا۔ مراکز کے مقامات، دستیاب خدمات اور اپائنٹمنٹ کے طریقہ کار سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ ہفتوں میں جاری کی جائیں گی۔ پاکستان کمیونٹی اور سلاؤ میں پاکستان بزنس فورم نے ہائی کمیشن کی کارکردگی کو سراہا اور ڈاکٹر فیصل کو زبردست انداز میں ان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Categories: برطانیہ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...