کراچی، کیماڑی کے علاقے ماڑی پور میں ٹرٹل بیچ پر واقع ایک ہٹ میں جوئے کا بڑا اڈہ چلنے کا انکشاف، خاتون سرغنہ سمیت 40 ملزمان گرفتار
پولیس کی کارروائی
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے ماڑی پور میں ٹرٹل بیچ پر واقع ایک ہَٹ میں جوے کا بڑا اڈہ چلنے کا انکشاف ہوا، جس پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون سرغنہ سمیت 40 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، والدین کے گھر عید منانے آئیں بیٹیاں فائرنگ سے جاں بحق
گرفتاری کی تفصیلات
ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق تھانہ ماڑی پور پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں بھاری نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ملزمان کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ جیونیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سٹہ آرگنائزر زبیدہ عرف ادیبہ بھی شامل ہے، جو مبینہ طور پر اڈے کی سرپرستی کر رہی تھی اور کراچی میں جوا سٹے کے حوالے سے انتہائی مطلوب تھی۔
برآمد شدہ سامان
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے نقد رقم (ڈرا منی) اور گیمبلنگ سے متعلق دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔








