جائیداد کے لیے والد کے قتل پر سپریم کورٹ کا مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جائیداد کیلئے والد کے قتل پر سپریم کورٹ نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: لاہور میں پہلی مرتبہ باپردہ فیملیز کے لیے اپارٹمنٹس، جہاں صرف فیملیز رہیں گی، قرآن اور حفظ کی تعلیم بالکل مفت
مقدمے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قتل کیس میں مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی گئی۔ عدالت نے جائیداد کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا برقرار رکھی، جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
جنا ب و شواہد
سپریم کورٹ نے کہاکہ مجرم نے جائیداد کے تنازع پر والد کو بیدردی سے قتل کیا۔ مجرم نے مداخلت پر سوتیلی ماں اور بہن، بھائیوں کو بھی شدید زخمی کیا۔
عدالت کا مؤقف
جائیداد کیلئے اپنوں کا خون بہانے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ عدالت نے کہاکہ میڈیکل شواہد، پوسٹ مارٹم رپورٹ گواہوں کے بیانات کی تائید کرتے ہیں۔ والد پر سوتے ہوئے حملہ کرنا جرم کی سنگینی کو مزید بڑھاتا ہے۔








