خیرپور:اسلحہ سمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار
پولیس کی کامیاب کارروائی
خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ سمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
گرفتاری کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر ٹنڈومستی دعا چوک کے قریب نیشنل ہائی وے پر دوران سنیپ چیکنگ کارروائی کرکے اسلحہ سمگلروں کے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ ملزم بلاول خان ولد عبداللہ پٹھان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایک کرولا کار رجسٹریشن نمبر LRV 2323 قبضے میں لے لی۔
یہ بھی پڑھیں: آج جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی
اسلحہ کی مقدار
گرفتار ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے 20 عدد پسٹل، 40 عدد میگزین اور کلاشنکوف کی ڈھائی ہزار گولیاں برآمد کی گئیں، ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے نتائج
گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا کہ وہ پنجاب سے اسلحہ لے کر سندھ کے مختلف اضلاع میں فروخت کرتے ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔








