پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیڈٹس کو انعامات دیئے
پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ رینجرز نے شہریوں کے اغوا میں ملوث بدنام زمانہ ملزم نور عرف منا ڈانسر کو گرفتارکرلیا
کورسز کی تفصیلات
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 69 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24 ویں لیڈی کیڈٹ کورس، اور 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی پریڈ کاکول میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ڈرون یونٹ کے نئے کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
بین الاقوامی کیڈٹس کی شرکت
پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے والوں میں عراق، اردن، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین، سوڈان، یمن اور دیگر ممالک کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد خان چائے والا کی شہریت سے متعلق نادرا کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے
پریڈ کا جائزہ اور انعامات
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کا جائزہ لیا اور کیڈٹس کو انعامات دیئے۔
اعزازی انعامات
تقریب میں 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر عبداللّٰہ افضل کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا جبکہ سینئر انڈر آفیسر بابر اللّٰہ امان کو گولڈ میڈل دیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال کے کشیتیج گرونگ کو دیا گیا۔ 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے جونیئر انڈر آفیسر محمد عمر شیراز کو چیف آف آرمی سٹاف کین سے نوازا گیا۔ 69 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے جونیئر انڈر آفیسر محمد سلیمان کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔ 24 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر پاکیزہ یعقوب کو بھی کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔








