آنر کا نیا سمارٹ فون نئے فیچرز کے ساتھ متعارف، قیمت کتنی ہے؟
آنر کا نیا سمارٹ فون: ایکس 7 سی
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے اپنی ایکس سیریز کا نیا اور سٹائلش سمارٹ فون ’ایکس 7 سی‘ متعارف کرادیا ہے۔ مارکیٹ میں اس سمارٹ فون کو فیچرز اور قیمت کے حوالے سے مناسب قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یانگونے PSCA کے ساتھ شراکت میں ریئل ٹائم 15 پولیس ہیلپ لائن ایمرجنسی سروسز کو مربوط کردیا
ڈیزائن اور اسکرین
آنر کا ’ایکس 7 سی‘ واٹر پروف اور ڈسٹ پروف سمارٹ فون ہے جس کی سکرین 7۔6 انچ ہے اور اسے اینڈرائیڈ 14 کے حامل میجک او ایس آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کے لیے پہلے بھی کہہ چکے ہیں، ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں، ان کو پریشر کم کرنا ہوگا، محمود خان اچکزئی
پہنچان اور کیمرہ
اس ماڈل کو 6 جی بی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ میموری کی دو اقسام 128 جی بی اور 256 جی بی ہیں۔ اس کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 108 اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے موجود ہیں۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیمرہ ٹیکنالوجی کو نئے اور بہترین ٹیکنالوجی فیچرز سے لیس کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے کی پرزور مذمت
انٹرایکٹو نوٹیفکیشنز
آنر کے اس نئے سمارٹ فون میں ایک دلچسپ فیچر بھی پیش کیا گیا ہے۔ سیلفی کیمرا استعمال کرنے کے دوران اگر کوئی کال، میسیج یا کوئی دوسرا نوٹیفکیشن آئے تو وہ پاپ اپ کے صورت میں سکرین پر ظاہر ہوگا، اس کے باوجود سیلفی کیمرا اپنا کام کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں آج تیسرے دن بھی نان بائیوں کی ہڑتال، ایسوسی ایشن کا ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیلانے کا اعلان
بیٹری اور چارجنگ
’آنر ایکس 7 سی‘ میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری اور 35 واٹ کا فاسٹ چارجر فراہم کیا گیا ہے، تاہم فون کو بعض ممالک میں 5200 ایم اے ایچ بیٹری کا کم قیمت ویرینٹ بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔
قیمت
’آنر ایکس 7 سی‘ کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ ویرینٹ کی پاکستانی قیمت 67 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ 6 جی بی ویرینٹ کی قیمت 60 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔








