عمران خان کو جیل میں کھانے کیلئے کیا کیا چیزیں دی جاتی ہیں؟ تفصیلات منظرعام پر

جیل کی سہولیات پر الزامات

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنماؤں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سہولتوں سے متعلق الزامات لگائے تو اڈیالہ جیل حکام نے بھی ردعمل جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب : مزید 19 شہروں میں سیف سٹی منصوبے کی توسیع کی منظوری

عمران خان کی جیل سہولیات

جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان کی خوراک، مطالعہ، ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی دی جاتی ہے، جبکہ بی کلاس کے تحت عمران خان کو اپنا کھانا الگ سے پکانے کیلئے قیدی کک فراہم کیا گیا ہے۔ پروفیشنل قیدی کک ان کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا ان کی مرضی سے تیار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی عملے کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملہ، کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی سفارتخانے کا اہم بیان

کھانے کی تفصیلات

اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو ملنے والے کھانے کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان ناشتے میں کافی، چیہ سیڈ، چکندر کا جوس، دہی، چپاتی، دہی، بسکٹ اور کھجوریں استعمال کرتے ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں کڑی پکوڑا، دیسی مرغی، دہی، چپاتی، سلاد، گرین ٹی، اور مٹن شامل ہیں۔ بانی پی ٹی آئی رات میں دلیہ، کوکونٹ، کوکونٹ جوس اور انگور وغیرہ کھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کتنے کروڑ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اور مہم کب تک جاری رہے گی؟ اہم تفصیلات جانیے

صحت کی نگرانی

حکام کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے۔ جیل میں متعین ڈاکٹر عمران خان کا دن میں تین مرتبہ معائنہ کرتے ہیں۔ گزشتہ دو ہفتوں کے میڈیکل ٹیسٹ کے مطابق وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔ دو روز قبل پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔

دیگر سہولیات

عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر اخبار فراہم کیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی روزانہ دو گھنٹے ورزش کرتے ہیں۔ بی کلاس کی حیثیت سے بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...