بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ دو ہفتوں سے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ
پشاور میں صورتحال
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 14 دن سے قید تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ہفتے کو عام تعطیل کا اعلان
غیر انسانی سلوک کی مذمت
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قید میں غیر انسانی سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیم کے7 مطلوب کارندےگرفتار ، اسلحہ برآمد،تفتیش کے دوران اہم انکشافات
ہیومن رائٹس واچ کا نوٹس لینے کی درخواست
انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس واچ بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ عمران خان کو قید تنہائی (آئیسولیشن) میں رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن، 1500 کشمیری گرفتار
قید کی حالات
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 14 دنوں سے چھوٹے سیل میں محدود کر کے بجلی بھی کاٹ دی گئی، انہیں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران تمام تر امور سے ناواقف رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ، ٹرمپ کی کارکردگی اور 25 ویں آئینی ترمیم ۔۔۔امریکہ میں نئی بحث چھڑ گئی
احتجاج کی کال
ان کا کہنا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ یہی سلوک جاری رہا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔ آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت غیر قانونی ہتکھنڈوں پر اتر آئی ہے۔
وزیراعلیٰ کی ملاقات
بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بھی جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے اور پھر صوبے کے عوام کو اپنی نئی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔








