عمران خان کو یہاں تک پہنچانے میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کا کردار ہے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا اہم بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان اان لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانے میں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کا کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمنٹ نے کرپشن کیسز ختم کردیے، جب ہوش آئے گا تو دیر ہوجائے گی، جسٹس محسن اختر کیانی کے نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں ریمارکس
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کو برباد کیا، یہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ہے یا نہیں، 26ویں ترمیم پاس ہونے جارہی ہے۔ آجائیں گے تو سب بچ جائیں گے ورنہ ترمیم تو ہوجائے گی۔ ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی۔ اگر سمجھتے ہو اٹھایا ہے تو جاؤں، سمجھ لو اٹھایا ہے۔
الزامات پر فیصل واوڈا کا ردعمل
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الزامات پر اب کوئی وضاحت نہیں ہوگی، جس نے جو سمجھنا ہے، جو الزام لگانا ہے لگاتا رہے۔