مچھلی چُرانے پر بلی گرفتار، حوالات میں بند کردیا گیا
انسانوں کی گرفتاری کے بعد جانوریوں کی گرفتاری
بینکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسانوں کی گرفتاری کے بعد جانوروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جانے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: ویلڈن سپیشل ہیروز ویلڈن
چور بلی کی گرفتاری
حال ہی میں پولیس نے ایک بلی کو مچھلے چرانے کے جرم میں گرفتار کرلیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک چور بلی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دو ایئر پورٹس پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 2کلو سے زائد آئس برآمد، 2ملزمان گرفتار
پولیس کی کارروائی
پولیس نے شاطر بلی کو ایک موٹرسائیکل پر لٹکے مچھلی سے بھرے تھیلے کو دانتوں سے پھاڑ کر مچھلی چراتے دیکھا جس کے بعد پولیس ایکشن میں آئی۔ 14 اکتوبر کو معمہ اس وقت حل ہوا جب پولیس نے بلی کو پکڑا۔
ویڈیو میں چور بلی
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلی موٹر سائیکل میں لٹکی تھیلی سے مچھلی چراتی ہے جبکہ بعد میں اسے پولیس افسر گرفتار کرکے لے جا رہا ہے۔
بلی کی چالاک فطرت نے سوشل میڈیا صارفین کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیر دی ہیں۔








