ہم آپ کے ساتھ چلیں گے، مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو کو فون
جمعیت علما اسلام کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادیوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ 20کلو آٹا کا تھیلا 300روپے مہنگا، قیمت 2300روپے ہو گئی
بلاول بھٹو سے رابطہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے رابطہ کیا ہے۔ مولانا نے کہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ چلیں گے اور آپ کے ساتھ کئے گئے فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمارے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی ابھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ رہے ہیں۔








