اس کھلاڑی کو ڈراپ کریں، بھارتی شائقین پہلے ٹیسٹ میچ میں خراب کارکردگی پر پھٹ پڑے
کے ایل راہول کی کارکردگی پر تنقید
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز کے ایل راہول کو نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں خراب کارکردگی پر شائقین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہوم گرانڈ ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں بیٹنگ میں دوسری بار ناکامی کے بعد ایک بار پھر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پر ٹرول کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ویمن ٹیم سے دوستانہ فٹبال میچ، پاکستان فٹبال فیڈریشن کو تاحال این او سی نہ مل سکا
شائقین کی مایوسی
سوشل میڈیا پر شائقین اپنے غم و غصے کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے کے ایل راہول کو اگلے ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے ایل راہول نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ انتہائی مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بلے باز نے دونوں اننگز میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی، انہوں نے بنگلور کے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صفر اور دوسری میں صرف 12 رنز اسکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: یک زبان: فلسطینیوں کے ساتھ قومی قیادت کی یکجہتی کا اظہار
دوسری اننگز کی صورتحال
بھارت کی دوسری اننگز کے دوران کے ایل راہول اس وقت بیٹنگ کے لیے آئے جب 85ویں اوور میں سرفراز خان 150 کے اسکور پر اعجاز پٹیل کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ بھارت پہلے ہی ایک اچھی پوزیشن میں تھا، چار وکٹوں کے نقصان پر 408 رنز بنا چکا تھا۔ یہ چوتھے دن کی پہلی وکٹ تھی، اس اننگز میں رشبھ پنت اور سرفراز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ شائقین کرکٹ کو کے ایل راہول سے یہ توقع تھی کہ وہ اس موقع پر جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اسکور کی رفتار کو برقرار رکھیں گے حالانکہ سرفراز کے آٹ ہونے کے بعد رشبھ پنت نے بہتر انداز میں کھیلتے ہوئے بالرز کا جم کر مقابلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عاقب جاوید کا ملتان ٹیسٹ میں کامیابی کا راز: انگلش بلے بازوں کے لیے سب سے ‘فلیٹ’ پچ کیسے ڈراؤنا خواب بن گئی
محتاط آغاز اور تنقید
دوسری جانب کے ایل راہول نے بہت محتاط انداز سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ بدقسمتی سے اسٹار وکٹ کیپر اور بلے باز رشبھ پنت 99 رنز کے اسکور پر ولیم او رورک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ پنت کے آٹ ہونے کے بعد جلد ہی چائے کے وقفے سے پہلے کے ایل راہول کی وکٹ بھی گرگئی۔
سوشل میڈیا پر مطالبات
کے ایل راہول کے ناقص کھیل کو دیکھتے ہوئے شائقین نے سوشل میڈیا پر ان کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور انہیں بھارتی ٹیسٹ ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ چونکہ سرفراز نے شاندار سنچری اسکور کی ہے، انہیں پلیئنگ الیون سے نکالنے کے بجائے ان کی جگہ کے ایل راہول کو ٹیم سے ڈراپ کیا جانا چاہیے۔