آئینی ترمیم، سینیٹ میں حکومت کے پاس صرف ایک ووٹ کم ہے، نجی ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد میں آئینی ترمیم کا مسئلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے لیے حکومت کو ایک ووٹ کی کمی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
ایوان بالا کی موجودہ صورتحال
ہم نیوز کے مطابق ایوان بالا میں حکومتی بینچوں پر اس وقت پیپلز پارٹی کے 24، ن لیگ کے 19، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 اور ایم کیو ایم کے 3 سینیٹرز موجود ہیں۔ جبکہ حکومت کو 4 آزاد ارکان، اے این پی کے 3، نیشنل پارٹی اور ق لیگ کے 1،1 رکن کی حمایت بھی حاصل ہے۔
حکومت کے دعوے
حکومتی دعوے کی بات کی جائے تو ان کے مطابق اس وقت 59 ارکان موجود ہیں۔ جبکہ اگر جے یو آئی (ف) کی حمایت حاصل ہوجائے تو یہ تعداد 64 ہوجائے گی۔ حکومت کو اب یہ مشکل درپیش ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے ووٹ نہ دے سکنے کے باعث حکومتی ووٹ کی تعداد 63 بن رہی ہے، جسے فی الحال ایک ووٹ کی کمی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ حکومتی اتحاد کو سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے دو تہائی یعنی 64 ووٹ درکار ہیں۔