لاہور ، 7 سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 7 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ بالی وڈ کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم بن گئی
واقعے کی تفصیلات
لاہور پولیس نے بتایا کہ چوہنگ کے علاقے میں 7سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ملزم فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔ مقتول بچے کی شناخت فاہد کے نام سے ہوئی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی گارڈ ہے۔ پولیس نے اطلاع دی کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان سابق کپتان سرفراز احمد اور معین خان کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
پولیس کی کارروائی
ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمید سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو اوکاڑہ فرار ہوتے ہوئے بس سٹینڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کی تفصیلات
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچہ کرکٹ کھیل رہا تھا اور پانی پینے فارم ہاؤس میں داخل ہوگیا، جس پر ملزم نے فائرنگ کرکے بچے کو قتل کردیا۔ چند روز قبل بھی ملزم نے بچے کو فارم ہاؤس میں پانی پینے سے روکا تھا۔ ملزم نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی اور محلے داروں کے دیکھنے پر موقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ملزم کو بس اڈے سے گرفتار کیا۔