پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثنا اللہ
رانا ثناء اللّٰہ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو قائل کیا ہی نہیں جاسکتا۔ اگر پی ٹی آئی نہ مانی تو مولانا فضل الرحمان اپنا مسودہ خود پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی مذاکراتی ٹیم میں کون کون شامل ہے؟ نام سامنے آگئے
ووٹنگ کی اہمیت
ایک بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ووٹ آج ہوگا، نواز شریف ضرور آئیں گے اور ووٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے لئے گئے 6 سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی
ویڈیو اور آڈیو کے اثرات
انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو اور آڈیو کا زمانہ ہے۔ اگر کوئی شخص سامنے آئے اور یہ بتائے کہ اتنے ارب روپے کی آفر ہوئی ہے، تو وہ اغوا ہوکر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں تو یہ ان سے مل لیتے۔
ضمیر کی آواز
وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ گوہر خان کے بقول ان کے 7 بندوں کا ضمیر جاگ گیا ہے اور وہ ہمیں ووٹ دیں گے۔ کسی کا ضمیر جاگ کر ہماری طرف بھی ووٹ آسکتا ہے۔








