پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی: بیرسٹر سیف

```html

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی۔

متنازعہ ترامیم کی حالت

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے رات کی تاریکی میں سپریم کورٹ پر شب خون مارا، ترامیم کا طریقہ کار خود چیخ کر بتا رہا ہے کہ آئین کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا گیا، جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے۔

پی ٹی آئی کی جدوجہد

انہوں نے کہا کہ متنازعہ ترامیم کے بعد پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہوگی، متنازعہ اور غیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، غیر آئینی ترامیم کا ساتھ دینے والے عوامی انتقام سے بچ نہیں سکیں گے۔

وکلاء برادری کی اپیل

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا، وکلاء برادری سے غیر آئینی ترامیم کے خلاف فیصلہ کن معرکے کی اپیل ہے، وکلاء پی ٹی آئی سے مل کر متنازعہ غیر آئینی ترامیم اپنے انجام کو پہنچائیں۔

```

Categories: قومی
Tags:

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...