ایرانی ‘فتح’ میزائل اور ‘شاہد’ ڈرونز: غیر ملکی ہتھیار جو روس کی عسکری طاقت میں اضافہ کر رہے ہیں

یوکرین کے خلاف جنگ میں روس سالانہ لاکھوں گولے محاذوں پر بھیج رہا ہے اور عام شہریوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنانے میں مصروف ہے۔

عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ یہ گولہ بارود روس کو اس کے بیرونی اتحادی سپلائی کر رہے ہیں۔

ایک طرف مغربی ممالک روس پر پابندیاں عائد کر کے اس کی اسلحہ سازی کی صلاحیتوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو دوسری جانب چین، ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک اسے مبینی طور پر اسلحہ فراہم کر رہے ہیں۔

ایرانی ڈرون اور میزائل

ایرانی ڈرون اور میزائل

ایران پر حال ہی میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے روس کو مزید 200 مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ فتح 360 نامی میزائل 75 میل تک مار کرسکتا ہے اور اس میں 150 کلو دھماکہ خیز مواد لے جانے کی گنجائش ہے۔

امریکی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ روسی افواج کے درجنوں اہلکاروں کو ان میزائلوں کو فائر کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔ امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یہ میزائل اس موسم خزاں میں یوکرین کے خلاف تعینات کیے جائیں گے۔

فتح 360 کی مدد سے روس یوکرین کے قریب شہروں اور پاور پلانٹس کو اپنے حملے کا نشانہ بنا سکے گا، بعد ازاں اس کے دور مار میزائل صرف وسطی یوکرین میں استعمال ہوں گے۔

کنگز کالج سے وابستہ ڈاکٹر مرینا مرون کہتی ہیں کہ 'فتح 360 میزائل قریبی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے اچھا ہتھیار ہے۔ روس کے پاس اس قسم کا کوئی میزائل نہیں ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ روس ایران کو ان میزائلوں کے بدلے اپنی عسکری ٹیکنالوجی فراہم کرے۔

امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے روس کو میزائل فراہم کرنے پر ایران پر تازہ پابندیاں عائد کی ہیں۔

ان پابندیوں کے تحت ایران کی ہوائی پروازیں برطانیہ اور یورپ میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔ اس کے علاوہ، روس اور ایران کے درمیان معاہدے میں شامل افراد کے اثاثے منجمند کر دیے گئے ہیں۔

ایران کئی بار روس کو فتح 360 فراہم کرنے کی خبروں کی تردید کر چکا ہے۔

یوکرینی حکومت اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا یہ کہنا ہے کہ ایران 2022 سے روس کو شاہد 136 ڈرونز بھی فراہم کر رہا ہے۔

یہ ڈرون دھماکہ خیز مواد بھی لے جا سکتے ہیں اور تب تک اپنے ہدف کے اوپر گردش کرتے رہتے ہیں جب تک انہیں پھٹنے کا سگنل نہیں ملتا۔

روسی فوج اکثر ان ڈرونز کو جتھوں کی شکل میں استعمال کرتی ہے تاکہ یوکرینی دفاعی نظام کو مصروف رکھ سکے اور روس یوکرین پر اپنے کروز اور بیلسٹک میزائل فائر کر سکے۔

ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ انھوں نے جنگ سے قبل ’چھوٹی تعداد‘ میں روس کو یہ ڈرون مہیا کیے تھے۔

تاہم امریکی اور یورپی یونین نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران تواتر سے روس کو یہ ڈرون فراہم کر رہا ہے اور یورپی یونین نے اس معاہدے میں شامل لوگوں اور کمپنیوں پر پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

شمالی کوریا کا گولا بارود اور میزائل

شمالی کوریا کا گولا بارود اور میزائل

امریکی انٹیلیجنس ایجنسی برائے دفاع نے مئی 2024 میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ شمالی کوریا نے روس کو 30 لاکھ توپ کے گولے فراہم کیے ہیں۔

توپیں وہ واحد ہتھیار ہیں جو اگلے محاذوں پر روس اور یوکرین دونوں کی افواج ایک دوسرے کے خلاف استعمال کر رہی ہیں۔

یہ ہتھیار دشمن فوج کو آگے بڑھنے سے روکنے میں کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

برطانیہ میں واقع تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مقابلے میں روسی فوج کے پاس یہ توپ کے گولے وافر مقدار میں موجود ہیں۔

برطانوی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ اس سبب 2023 کی موسمِ سرما سے لے کر اب تک روس مشرقی یوکرین میں زمین کے بڑے حصوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

رواں برس جنوری میں یوکرین انٹیلیجنس افسران نے کہا تھا کہ انھیں شمالی کوریا کے تیار کردہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا ملبہ ملا ہے جنہیں خارکیف شہر پر فائر کیا گیا تھا۔

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک میزائل کا نام این 23 ہے۔

یہ ایک مختصر فاصلے پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جو 400 سے 690 کلومیٹر تک کے فاصلے پر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اس میں 500 کلوگرام دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے سنہ 2006 سے شمالی کوریا پر تجارتی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

یوکرینی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے روس کو 50 میزائل فراہم کیے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں امریکہ نے فروری 2024 میں دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین پر کیے گئے نو حملوں میں شمالی کوریا کے تیار کردہ میزائل استعمال ہوئے ہیں۔

امریکی انٹیلیجنس ایجنسی برائے دفاع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اسلحہ کی فروخت کے حوالے سے روس کے ساتھ 2022 کے موسمِ بہار میں مذاکرات شروع کیے تھے اور 2023 کے موسمِ بہار میں پہلی بار شمالی کوریا کے تیار کردہ میزائل روس بھیجے گئے تھے۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس نے جنوری 2024 میں ان میزائلوں کا استعمال یوکرین کے خلاف کرنا شروع کیا۔

ڈاکٹر مرینا مرون کہتی ہیں کہ شمالی کوریا کے این 23 میزائل مختصر فاصلے تک مار کرنے والے اسکندر جیسے روسی میزائلوں سے زیادہ سستے ہیں۔

این 23 جیسے میزائلوں کا تعاقب کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ سپرسونک رفتار کے ساتھ اپنے ہدف کی طرف بڑھتے ہیں۔ تاہم یوکرینی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے تیار کردہ متعدد میزائل الیکٹرانک خرابیوں کے باعث اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

شمالی کوریا نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے کی تردید کی ہے اور روس نے کسی بھی قسم کے شمالی کورین ہتھیار موصول کرنے کی بھی تردید کی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یوکرینی انٹیلی جنس افسران نے ملک میں روسی فوجی اہلکاروں کے ساتھ شمالی کورین فوجیوں کو بھی دیکھا ہے۔

یوکرینی اخبارات کے مطابق 3 اکتوبر 2024 کو روسی فوج کی تربیت گاہ پر ہونے والے ایک حملے میں چھ شمالی کورین افسران ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل 2023 میں بھی اسی طرح کی اطلاعات سامنے آئی تھیں لیکن اس وقت روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ان خبروں کو ’مکمل بکواس‘ قرار دیا تھا۔

چین اور عسکری پُرزے

چین اور عسکری پُرزے

نیٹو ممالک کے رہنماؤں نے چین پر الزام لگایا ہے کہ وہ ’بڑے پیمانے پر (روس کے) ڈیفنس انڈسٹریل بیس کو سپورٹ‘ فراہم کر رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چین روس کو ’دُہرے استعمال‘ والی کمپیوٹر چپس فراہم کر رہا ہے جن کا استعمال شہری اشیا کے ساتھ ساتھ ہتھیار بنانے میں بھی ہوتا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک سی ای آئی پی کا کہنا ہے کہ ہر مہینے چین 30 کروڑ ڈالر مالیت کی مصنوعات روس بھیج رہا ہے جس کا استعمال ڈرونز، میزائلوں اور ٹینک بنانے کے لیے ہوتا ہے۔

تھنک ٹینک کا دعویٰ ہے کہ روس کو ملنے والے مشینی اوزار میں سے 70 فیصد چین فراہم کر رہا ہے اور اس کی جانب سے 90 فیصد چپس اور سیمی کنڈکٹرز بھی روس کو مہیا کیے جا رہے ہیں۔

امریکی تھنک ٹینک کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ سے قبل روس یہ ساز و سامان جرمنی اور ہالینڈ حاصل کر رہا تھا۔

چین نے ہتھیاروں کی تیاری میں روس کی مدد کرنے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یوکرین جنگ میں ایک غیرجانبدار فریق ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روس نے گرپیا تھری نامی ڈرون بنانے کے لیے چین میں ایک فیکٹری لگائی ہے۔

تاہم چینی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ایسے کسی منصوبے یا فیکٹری سے آگاہ نہیں ہیں اور ڈرونز کی برآمد پر ان کا مکمل کنٹرول ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...