مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کا ٹنل پر حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں
مقبوضہ کشمیر میں مسلح حملہ
سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹنل پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈا پور کی گاڑیاں سیالکوٹ سے گزریں، توقع تھی کہ سانحہ سوات کے متاثرہ خاندانوں سے معافی نہیں، تعزیت ہی کرلیں گے: عظمیٰ بخاری
حملے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق زیر تعمیر سرنگ کے کیمپ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر سمیت 7 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ ٹنل مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے ملانے کے لیے بنائی جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی جعلی ویب سائٹس بلاک کروادی گئیں
زخمیوں کی حالت
واقعے کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حملے کی ذمہ داری
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں مقامی اور غیر مقامی افراد ہوسکتے ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔








