آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں
وزیر مملکت برائے آئی ٹی کی جانب سے اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر 2024) کے دوران ملک کی آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات 33.54 فیصد کے اضافہ کے ساتھ آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 656 ملین ڈالرز تھیں۔ ستمبر 2024 میں آئی ٹی کی برآمدی ترسیلات میں 292 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں، کھلاڑیوں میں بے چینی
برآمدات میں نمایاں اضافہ
وزارت آئی ٹی کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں گذشتہ سال ستمبر کے مہینے کے مقابلے میں 41.7 فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ مالی سال ستمبر میں آئی ٹی برآمدات 206 ملین ڈالرز تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: تین بہادر بھائیوں کا حیرت انگیز قصہ: بہادری، اتحاد اور محبت کی مثال
حکومت کے اقدامات
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے حکومتی اقدامات جاری ہیں، حکومت کے کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے اقدامات کی بدولت ہماری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کوششیں اور تعاون
وزیراعظم پاکستان کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور آئی ٹی انڈسٹری آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں۔