انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ، قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ
قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوہ کی قربانی اور سچائی کا انکشاف
فاسٹ بولر کی شمولیت کا امکان
سما ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ سپنر کی جگہ ایک فاسٹ بولر شامل کرنے کی خواہاں ہے۔ زاہد محمود کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ یا محمد علی کو زیر غور لایا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میر حمزہ فٹ نہیں ہیں، شمولیت کا امکان کم ہے، اور وہ ٹریننگ سیشن میں بھی موجود نہیں ہیں۔
تیسرے ٹیسٹ کا آغاز
یاد رہے کہ پاک انگلینڈ تیسرہ ٹیسٹ 24اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔