کوئٹہ: قواعد کی خلاف ورزی پر 1 لیڈی کانسٹیبل سمیت 29 اہلکار برطرف
پولیس اہلکاروں کی برطرفی
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ پولیس نے 1 لیڈی کانسٹیبل سمیت 29 اہلکاروں کو پولیس قواعد کی خلاف ورزی پر نوکریوں سے برطرف کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلہ کشمیر پر ٹرمپ کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کے بعد ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں امریکی پرچم کی بے حرمتی
برطرفی کی وجوہات
پولیس کے مطابق برطرف اہلکاروں نے پولیس کے بنیادی کورس کے لئے پولیس ٹریننگ سینٹر سریاب رپورٹ نہ کرکے پولیس قواعد کی خلاف ورزی کی۔
یہ بھی پڑھیں: سوات کے مختلف علاقوں میں برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا
حکام کی کارروائی
ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالحلیم اچکزئی نے آئی جی پولیس کے احکام پر عملدرآمد کرتے ہوئے انکوائری کے بعد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا۔
برطرف ہونے والے اہلکاروں کی خدمات
ذرائع نے بتایا کہ برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 3 سال سے زائد اور 3 سال سے کم سروس کرنے والے اہلکار شامل ہیں۔








