ناکام شادیوں کے بعد برٹنی سپیئر نے خود سے شادی کرلی
برٹنی سپیئر کی خود سے شادی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی سپیئر نے 3 شادیوں میں ناکامی کے بعد خود سے ہی شادی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ کے وکیل کی کیس کی آئینی عدالت میں پیروی سے معذرت
ویڈیو میں شادی کا اعلان
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے خود سے شادی کا اعلان کیا، جب کہ ویڈیو میں ان کو سفید رنگ کا عروسی گاؤن پہنے اور سر پر عروسی دوپٹہ لیے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تھینک یو اور تھینکس میں کیا فرق ہے؟ کون سا استعمال کرنا چاہیے؟
کیپشن میں بیان
گلوکارہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی، اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: کن سٹارز کے لوگوں کیلئے اپریل کا مہینہ مالی اعتبار سے شاندار رہے گا؟ زبردست پیشگوئی سامنے آ گئی
ہنی مون کی منصوبہ بندی
برٹنی سپیئر نے شادی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہنی مون کیلئے Turks and Caicos Islands روانگی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں آئی پی ایل کی بولیاں، کون کتنے میں فروخت ہوا؟ جانئے
پیشگی شادیاں
واضح رہے کہ برٹنی اسپیئر کی اس سے قبل 3 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ 2004 میں برٹنی نے اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کے ساتھ 77 لاکھ روپے کا فراڈ؛ سابق اسسٹنٹ گرفتار
پہلی شادی کی ناکامی
برٹنی کی پہلی شادی محض 55 گھنٹے ہی چل سکی تھی اور پھر دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی، جس کے بعد انہوں نے کیون فیڈلائن سے شادی کی تھی، یہ شادی 3 سال تک چل سکی تھی۔
تیسری شادی کا انجام
بعد ازاں 2022 میں برٹنی اسپیئرز نے اپنے ایرانی نژاد منگیتر سیم اصغری سے تیسری مرتبہ شادی کی تھی، تاہم شادی کے 14 ماہ بعد ہی اس جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا.








