ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ابھی آزمائشی سی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس وقت آپ نے ہر قدم پھونک کر رکھنا ہے اور کسی بھی معاملے میں لاپرواہی اور غضے سے بالکل بھی کام نہیں لینا۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وقت کی قدر کرنا سکھیں، قسمت بار بار موقعہ فراہم نہیں کرتی۔ اس وقت مالی معاملات اور خانگی حوالے سے صورتحال بہتر ہے، اللہ پاک سے بڑے فائدے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب افسوسناک فہرست میں رضوان کے ساتھ شامل ہوگئے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کوئی جس قدر چاہے کوشش کر لے، آپ کا وہ کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے جب تک اللہ نہ چاہیں۔ اس وقت تک آپ کے لئے اور بھی کئی اہم راستے کھلے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے پر جواب دینا میرا فرض ، جو آپ چاہتے ہیں وہ ضرور ہوگا، راج ناتھ سنگھ کی دھمکی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
رکاوٹ جس طرح کی بھی ہو، امید ہے کہ وہ آج شام تک ہی دور ہو جائے گی۔ آپ اس کے بعد اپنی مرضی کے مطابق قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اب بہتری ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ویڈیو لنک سے حاضری نہیں ہوتی تو کمیشن بانی پی ٹی آئی کو یہاں طلب کرے، وکیل فیصل چودھری
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورتحال مسلسل آپ کے حق میں جا رہی ہے۔ آپ اپنی مرضی کے مطابق روزگار کے حوالے سے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ اس میں کامیابی ملنے کا واضح امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں بننے کے بعد دپیکا کا پہلی مرتبہ عوام میں آنا، دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں ‘سادگی اور حسن کی مثال’
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
تبدیلی والد ستارہ زائچے میں شدت سے کام کر رہا ہے۔ آپ اس بارے میں غور کریں اور جو دماغ میں چل رہا ہے، اس حوالے سے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اللہ بہتر کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: حکومت کا پولیس کو جاری فنڈز اور استعمال کا جائزہ لینے کا فیصلہ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جب تک صورتحال کو خود ٹھیک نہیں کریں گے اور اپنے معاملات کی اصلاح نہیں کریں گے، حالات بھی ٹھیک نہیں ہوں گے۔ آج کا دن خاص کامیابی والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے آپریشنل پاور پلانٹس کی کارکردگی رپورٹ 25-2024 جاری کر دی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو ابھی صورتحال کا اچھی طرح سے اندازہ نہیں ہے۔ اس لئے قدرے لاپرواہ ہو گئے ہیں۔ اس وقت وارننگ دی جا رہی ہے کہ نقصان سے خود کو بچائیں اور غور و فکر سے چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت کا خطرہ برقرار، ماہرین کا فوری اقدامات پر زور
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جب دن ہی قابو میں نہیں ہے تو فیصلے کیا کرنے ہیں۔ اس طرح تو غلط راستے پر چل پڑیں گے۔ ان دنوں آپ کو ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل کی تباہی بھارتی دفاعی نظام کے لیے سٹریٹجک، نفسیاتی اور سفارتی دھچکا، پاکستانی تجزیہ نگار نے بھانڈاپھوڑ دیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
صدقے کا عمل ابھی جاری رکھیں۔ اس وقت حالات کی نزاکت کا آپ کو علم نہیں ہے اور آپ اپنی ہی دھن میں چلے جا رہے ہیں۔ اس طرح تو نقصان ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے والد کو گرفتار ہوئے 845 دن ہو چکے، گزشتہ 6 ہفتوں سے انہیں مکمل بے خبری کے ماحول میں ڈیتھ سیل میں تنہا رکھا گیا ہے، قاسم خان
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ نہ تو انجان شخص سے مدد لیں اور نہ ہی انجان راستے پر چلنے کی کوشش کریں۔ صورتحال ایسی نہیں ہے کہ آپ کو خوشی کی خبر دیں۔ ابھی انتظار کرنا ہوگا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
روزانہ کے حساب سے تبدیلی اور حالات میں نیا موڑ آ رہا ہے۔ ابھی کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے، اس لئے آپ کو چاہئے کہ استخارے سے ہی مدد لے کر چلیں تو بہتر ہے۔








