بھارت کی تنظیم نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرنے والے پولیس اہلکار کے لیے ایک کروڑ انعام کا اعلان کردیا

بھارتی تنظیم کی جانب سے انعام کا اعلان

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی ایک تنظیم نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے قتل کے (انکاؤنٹر) کے لیے ایک کروڑ 11 لاکھ 111 روپے انعام کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اور نیتن یاہو قریبی دوست، یوکرین کی جنگ روکنا ترجیح ہوگی، ملیحہ لودھی

بدلہ لینے کی کوشش

بھارتی میڈیا کے مطابق، قتل پر اس نقد انعام کا اعلان کشتھریا کرنی سینا کے لیڈر راج شیکھاوت نے معروف راجپوت لیڈر سکھ دیو سنگھ گوگامیدی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیا ہے، جنہیں لارنس بشنوئی گینگ کے ممبرز نے گزشتہ سال دسمبر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ایک اور ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا

سوشل میڈیا پر ویڈیو

جیو نیوز کے مطابق، سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو میں راج شیکھاوت کسی بھی پولیس افسر کو جیل میں قید گینگسٹر کو قتل کرنے پر انعام کی پیشکش کر رہے ہیں۔

لارنس بشنوئی کی موجودہ صورتحال

واضح رہے کہ لارنس بشنوئی اس وقت مغربی بھارتی ریاست گجرات کی سبرامتی جیل میں کراس بارڈر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں قید ہے۔ حال ہی میں بشنوئی گینگ نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سابق وزیر اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی، اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر اس سال اپریل میں فائرنگ سے منسلک ہونے کا بھی کہا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...