انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے آئینی ترمیم کا مذاق اڑایا، محمود خان اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ کل ایوان میں جو کچھ ہوا اس پر ہماری جگ ہنسائی ہو گی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے کل ہماری اس آئینی ترمیم کا مذاق اڑایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو کی نااہل کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جس انداز میں کل جوڈیشری کے ججوں کو لتاڑا گیا، ہمیں کچھ تو احتیاط کرنی چاہیے۔ ہر ادارے میں کالی بھیڑیں ہیں، ہمیں صرف جج نظر آئے۔ ہم اس ملک کو نہیں بچا سکتے۔ کل آپ کے اس ادارے کی وردیوں میں باہر کے لوگ آئے، اختر مینگل اپنے سینیٹرز کو لایا تھا، اختر مینگل آج آیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سارے معاملے پر ہماری جگ ہنسائی ہو گی، انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے کل ہماری اس آئینی ترمیم کا مذاق اڑایا، کل جو آئینی ترمیم کی گئی میں یہاں بیٹھا تھا، میں خاموش رہا اور ووٹنگ سے پہلے چلا گیا۔

آخری درخواست

آخر میں محمود خان اچکزئی نے ہاتھ جوڑ کر ڈپٹی سپیکر سے گزارش کی کہ خدا کے لیے اس ملک پر رحم کریں۔ محمود خان اچکزئی کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Categories: سیاست

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...