چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
چیف جسٹس پاکستان کی تقرری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر دھماکا کرنیوالے بی ایل اے دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں
نوٹیفکیشن کا منظرعام پر آنا
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے۔
تقرری کی مدت
جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ہے۔








