بشریٰ بی بی کے سیاست سے تعلق پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کا “تبصرہ”
عظمیٰ بخاری کی تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ کیا بشریٰ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں؟ ان کا سیاست سے تعلق صرف 3 سے 5 کروڑ کی پرچیوں پر افسران لگانے کی حد تک تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صد آصف زرداری کا چین کا دورہ طے
سیاست میں ناپسندیدہ کردار
ان کا کام تو صرف پی ایم ہاؤس فتح کرنے کے بعد توشہ خانہ سے قیمتی تحائف گھر منتقل کروانا تھا۔ یہ گینگ ملک کی جڑیں کھوکھلی کر کے اب عورت کارڈ کھیل رہا ہے اور غیر سیاسی ہونے کا ڈرامہ کر رہا ہے۔ ان کے دور اقتدار میں بشریٰ کی اجازت کے بغیر ملک میں پتہ تک نہیں ہل سکتا تھا۔
طنز اور حقیقت
وزیر اطلاعات نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کام تو صرف ہیرے کی انگوٹھیاں سمیٹنا تھا۔ ان کا کام تو صرف معصوم بچی فرح گوگی کو لوٹ مار مکمل ہونے پر فرار کروانا تھا۔ بشریٰ تو بیچاری بے گناہ جیل میں ہے۔