ہوا میں تیر نہیں چلاتا، کل ہی بتادیا تھا بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی: فیصل واوڈا
فیصل واوڈا کا دعویٰ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز حکومت نے 16 مہینوں میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
بشریٰ بی بی کی رہائی کا اعلان
فیصل واوڈا نے "ایکس" پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جیسے میں نے کل بتایا تھا کہ آج بشریٰ بی بی رہا ہو جائیں گی، وہ رہا ہو گئی ہیں اور کوئی کیس بھی نیا نہیں بنا۔ وی آئی پی طریقے سے ان کی گاڑیاں بھی اندر جانے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے طرز سیاست سے لگتا ہے عمران خان کی رہائی کی بجائے وہ اپنی حکومت کا تیاپانچاکروا لیں گے،سلمان غنی
عمران خان کی ملاقاتوں کا آغاز
انہوں نے کہا کہ جیسے بتایا تھا عمران خان بھی آج اپنے وکیلوں سے ملاقات کریں گے اور 26 اکتوبر سے ان کا جیل میں ریگولر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
قوم کے نام پیغام
سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہوا میں تیر نہیں چلاتا۔ قوم سے میں کچھ نہیں چھپاؤں گا۔








