شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا، وینا ملک کا انکشاف

ویناملک اور شہریار چوہدری کا تعلق

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ و ماڈل ویناملک ان دنوں ٹک ٹاکر شہریار چوہدری کے ساتھ تعلق کے باعث خبروں میں ہیں جو ان سے عمر میں 6 سال چھوٹے ہیں۔ دونوں کے درمیان تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے جو سوشل میڈیا پر دیکھا بھی جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات میں کامیابی کے لیے پرعزم پاکستانی نژاد امیدوار: ‘گیس سٹیشن سے امریکی ریاست تک کا سفر’

انٹرویو میں انکشافات

حال ہی میں انڈیپینڈنٹ اردو سے کی گئی گفتگو کے دوران جہاں وینا نے شوبز سے عارضی وقفے اور اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر بات کی، وہیں اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین شہریار چوہدری کے حوالے سے بھی کئی انکشافات کیے۔ شہریار چوہدری سے متعلق وینا ملک کا کہنا تھا کہ: "انہوں نے مجھے زندگی کا مثبت اور منفرد رخ دکھایا، شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایا۔"

یہ بھی پڑھیں: بحرِ ہند میں ایک چھوٹے جزیرے پر پراسرار فضائی اور بحری ڈھانچے، کیا یہ بھارت کے نئے جاسوسی اڈے کا حصہ ہیں؟

شہریار کے بارے میں وینا کی رائے

وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ "شہریار اور میں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں، اسی وجہ سے اب میں بالی وڈ کے گانے زیادہ سننے لگی ہوں" جبکہ شہریار بے پناہ مصروفیت کے باوجود ان کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔ وینا ملک کا کہنا تھا کہ "انکی لکھائی بہت خوبصورت ہے، آواز بہت سُریلی ہے اور وہ گانا بہت اچھا گاتے ہیں"۔

تعلیم پر توجہ

دوسری جانب میڈیا سے عارضی وقفہ لینے پر وینا نے بتایا کہ "میں نے اس دوران اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھی، اور نفسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ماسٹرز کے امتحان دیے جس کا رزلٹ ابھی نہیں آیا"۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...