پاکستانی سپنر ساجد خان کا راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کے بارے میں دلچسپ بیان
ساجد خان کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ گیند سپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ اور معاشی بحران۔۔۔ مشرقِ وسطیٰ میں عید کی خوشیاں ماند
پریس کانفرنس کا خلاصہ
راولپنڈی میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد خان کا کہنا تھا کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کی درمیان جاری کشیدگی پر ترک صدر کا بیان سامنے آ گیا
مشترکہ باؤلنگ کا تجربہ
قومی ٹیم کے اسپنر نے کہا کہ پہلا اوور کروانے کا پلان مجھے مینجمنٹ نے پہلے ہی دے رکھا تھا۔ نعمان علی نے دوسرا اوور تب کروایا جب میرے اوور میں گیند نے کافی اسپن کیا۔ نعمان علی تجربہ کار ہیں، ان کے ساتھ باؤلنگ کروا کر سیکھنے کو ملتا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے حالات
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی ایک طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے۔ واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے ہیرو ساجد خان نے پنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بھی انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا۔ انہوں نے 128 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔








